تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ میں یوم علی پر تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے یوم علی کے سلسلے میں اسکولز میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اپریل بروز بدھ سندھ میں اسکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہو گا۔

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے جاتے ہیں جس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت یومِ حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے

جواب دیں

Back to top button