تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کا سخت ردعمل

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والی عام انتخابات ملتوی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہی نہیں کہ آئین کی خلاف ورزی کرے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، فیصلہ ناقابل قبول ہے عدلیہ اور عوام آئین کا تحفظ کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، الیکشن ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتخابات ملتوی کرانے کا مطلب آئین پر حملہ ہے، یہ حکومت کس آئین و قانون کے تحت چلائی جاری ہے؟

انہوں نے بتایا کہ جلسے کے لیے ہم نے ہائی کورٹ سے اجازت لی جو پروگرام کے مطابق ہوگا، ہماری لیڈرشپ مشاورت کے بعد بھرپور ردعمل دے گی۔

جواب دیں

Back to top button