
جوڈیشل کمپلیکس میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور انتظامیہ سے 7 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی فائل گم ہونے کے کیس کے ساتھ اس کیس کو منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 18 مارچ کے واقعات سے متعلق آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔