تازہ ترینخبریںکاروبار

معیشت آئندہ حکومت کے لیے بھی بڑا چیلنج ہوگی ، ماہرین

معیشت پر نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق ملک کی خراب معاشی صورتحال میں معیشت کو سنبھالا دینا اتنا آسان نہیں ہے، معیشت کی بہتری آئندہ حکومت کیلئے بھی بڑا چیلنج ہوگی۔

معاشی ماہرین نے کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک ہونا پڑے گا، صرف بیرون ملک کی امداد پر انحصار کافی نہیں۔

ملک میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ یہ سب حکومتوں کا اپنا کیا دھرا ہے، اگر معاشی بہتری کیلئے مشکل فیصلے وقت پر کرلئے گئے ہوتے تو اس کا بوجھ یوں عوام کو ایک ساتھ نہ اٹھانا پڑتا۔

معاشی ماہرین نے جون کے بعد ملک کی معیشت میں بہتری کی توقع ظاہر کی۔

جواب دیں

Back to top button