تازہ ترینخبریںسپورٹس

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو 63 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو 63 رنز سے شکست دے دی

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198رنز کے جواب میں 135رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ڈیوڈویزااورشاہین آفریدی نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوران بیٹنگ لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود لاہور قلندرز کا رن ریٹ کم نہ ہوا، شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26 اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے

جواب دیں

Back to top button