تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد: متعدد افراد کو زخمی کرنے والا تیندوا پالتو ہے، نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج، پولیس

اسلام آباد کے رہائیشی علاقے میں تیندوا کے آزاد گھومنے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر میں تیندوا گھس آیا تھا جس سے رہائشی افراد خوف زدہ ہوگئےتھے تاہم رات گئے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 گھنٹوں بعد قابو کرلیا تھا۔

آج اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 اور 289 کے تحت تھانہ سہالہ میں درج کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا، ملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تیندوا زندہ اور خیریت سے ہے، شیری رحمٰن

وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تیندوے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات اسلام آباد کے نجی چڑیا گھر سے فرار ہونے والے تیندوا زندہ ہے اور جانوروں کی ریسکیو سینٹر میں خیریت سے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’6 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیندوے کو قابو کیا گیا اس دوران وائلڈ لائف عملے کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے، نجی چڑیا گھروں کو بند کیا جائے‘۔

جواب دیں

Back to top button