تازہ ترینخبریںپاکستان

انشاء اللّٰہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کی ٹوئٹ پرجواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں میں ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے لیے ڈیلیور کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ پیپلز پارٹی کے 15 ماہ کا کسی دوسرے دور سے موازنہ کریں، ہم نے 2018ء سے کراچی سے اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد دگنی کی۔

اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔ اس عہدے پر فائز ہونا اعزاز کی بات ہے اور میں نے عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی۔ پچھلے 15 مہینے میرے لیے ایک چیلنج اور سیکھنے کا عمل تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ میں ہمیشہ کے ایم سی کے عملے اور لوگوں کی محبت اور تعاون کی قدر کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا تھا جبکہ مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button