
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے ، حیران ہوں ہم کتنی تیزی سے فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
His justifiable anger & frustration at the injustice meted out to him especially the doors of SC remaining closed to him despite over a fortnight of appeals by Senators in support of him. So he tweets & is arrested again. Everyone must raise their voice against this state fascism
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 27, 2022
اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے کی سینیٹر سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟
عمران خان نے لکھا ہے کہ اعظم سواتی کی حمایت میں سینیٹرز کی اپیلوں کے 15 دن سے زیادہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لیے بند رہے ۔
سابق وزیرِ اعظم نے مزید لکھا ہے کہ وہ (اعظم سواتی) ٹویٹ کرکے دوبارہ گرفتار ہو گئے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہو گی۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔