تازہ ترینخبریںپاکستان

عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں ، ذلفی بخاری

تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، عمر فاروق ظہور کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ اُن دونوں کی دوستی ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر فاروق ظہور کا ذہنی توازن درست نہیں۔

اس سے قبل عمر فاروق ظہور  کا کہنا تھا کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی تھی۔ عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کرکے ویب سائٹ پر مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کے معاملے پر میں نے سٹائل واچز سے بات کی، ان سے پوچھا کہ آپ کا نام آرہا ہے، آپ نے ٹرانزیکشنز کیں؟

جواب دیں

Back to top button