
سپریم کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کے لیے مزید مہلت دے دی ہے ۔
توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کے وکیل نے عمران خان کے جواب پر عدالت میں ویڈیوز اور دستاویزی شواہد جمع کرا دیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ توہینِ عدالت کا اختیار محتاط ہو کر استعمال کرتی ہے، اگر ہمارے احکامات کی توہین ہو تو پھر کارروائی کرتے ہیں۔عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرایا ہے، امید ہے انہوں نے درست اور حقائق پر مبنی جواب جمع کرایا ہو گا، ہم فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کر رہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔