تازہ ترینخبریںپاکستان

ایبٹ آباد: خواجہ سرائوں کی رجسڑیشن وقت کی ضرورت ہے، رانی ماں

پراونشل یوتھ اسمبلی کی سینیٹر فوکل پرسن سوشل ویلفیئر مانسہرہ خواجہ سراء ہزارہ ریجن کی صدر نادرہ خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایبٹ آباد میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

خواجہ سراء کے روپ میں مختلف جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کے لئے خواجہ سراء اپنی رجسڑیشن کو یقینی بنائیں ۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادرہ خان کا کہنا تھا پانچ ماہ قبل ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں منعقدہ کھلی کچہری میں اس معاملے کو گرو رانی ماں نے اٹھایا تھا جس پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اندراج کیا جا رہا ہے۔

مرتب فہرست کا ریکارڈ تھانہ جات میں بھی موجود ہے ۔انہوں نے خواجہ سراء کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی رجسٹریشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کریں اور ایسی حرکات سے اجتناب کریں جس سے وہ قانون کی گرفت میں آئیں ۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایسے کسی ٹرانسجینڈر کا ساتھ نہیں دیں گے جو کسی بھی منفی سرگرمی میں شامل ہوگا ۔

نادرہ خان نے خواجہ سراؤں کو اپنے پیغام میں مذید کہا کہ وہ اپنے لباس کو مہذب اور معاشرتی ماحول کے مطابق رکھیں تاکہ کسی کو بھی انگلی اٹھانے اور دھمکانے کا موقع نہ ملے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹرانسجینڈر ایبٹ آباد کی گرو رانی ماں بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

Back to top button