30 ستمبر 2020
تازہ ترین
کمشنر لاہور ڈویږن ذوالفقار احمد گھمن کی   ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

کمشنر لاہور ڈویږن ذوالفقار احمد گھمن کی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

کمشنر لاہور ڈویږن ذوالفقار احمد گھمن کی پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سپورٹس کے فروغ کےلئے میگا ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیاگیا ، کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں ہم کئی گیمز میں عالمی چیمپئین رہے ہیں ، اب سپورٹس کے فروغ اور ترقی کےلئے گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو قومی دھارے میں لانے کےلئے میگا ایونٹس کرانے ہوں گے ، جس کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب جلد میگا ایونٹس کرائے ، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس کے میگا ایونٹس کےلئے پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہےں ، کورونا سے بچنے کےلئے سماجی فاصلہ رکھ کر گیمز کرائی جائیں گی تاکہ سپوڑٹس کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوں اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ، سپورٹس کے ذریعے پاکستان کا دنیا میں بلند کرسکیں ، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے اس کے لئے جامع پلان مرتب کئے جارہے ہیں ، سپورٹس کی ترقی کےلئے پنجاب میں جدید انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ملاقات میں اولمپئین توقیر ڈار ، ڈائریکٹر سپورٹس محمدحفیظ بھٹی اورچیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟