16 نومبر 2019
تازہ ترین
عمران نے ملک تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

عمران نے ملک تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

 پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔ لاہور میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان، تاجر اور عوام آج ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے اندھیرے دور کیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں اورنج لائن ٹرین ضرور چلے گی، یہ سمجھتے تھے کہ نواز، شہباز، حمزہ اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈال کر دبا لیں گے۔ لاہور چیئرنگ کراس میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جائوں گا، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی بد ترین انتقام کا شکار ہے، نواز شریف آج بھی غریب کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے دور میں دوائیاں مفت ملتی تھیں، یہ سمجھتے تھے قومی احتساب بیوروٟ نیبٞ میں مقدمات بنا کر ہمیں خاموش کروا دیں گے۔ خیال رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی جلسوں کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، آفتاب شیر پا¶ و دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر جلسہ کیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں مریم نواز اور محمود خان اچکزئی مرکزی رہنما تھے۔ دوسری جانب عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں، کیک اور مٹھائیوں سے منہ میٹَھے کرائے گئے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اُس کی فتح کا دن ہے، لوٹ مار کرنے والے سیاسی لوگ عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج کے دن عوام نے عمران خان کی قیادت میں مافیا کو تاریخی شکست دی، سفر کٹھن، راہ گزر کانٹوں سے پُر اور سنگلاخ لیکن منزل ایک ترقی کرتا پاکستان۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟