
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ابھی پنشن فنڈز میں 40 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 595 روپے کی مالی بیقاعدگی میں 16 افسران کی ملازمت سے برطرفی کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا ہے کہ ٹھٹھہ میں پنشن فنڈز میں مالی بیقاعدگی کا چونکا دینے والا کیس سامنے آیا ہے ضلع ٹھٹھہ میں رواں سال 2023ء میں پنشن کے 435 نئے کیس دکھا کر ان کی پنشن لینا شروع کردی گئی ہے جب محکمہ خزانہ کی تین رکنی انسپیکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر سے ریکارڈ طلب کیا تو انکشاف ہوا کہ پنشن کے صرف 30 نئے کیس رواں سال میں آئے ہیں 405 نئے کیس جعلی ہیں یہ باتیں چیئرمین انسپیکشن ٹیم جبیب الرحمان آرائیں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریزریز ، ممبر انسپیکشن ٹیم اقبال احمد شیخ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر بدین اقبال احمد شیخ اور ممبر انسپیکشن ٹیم توفیق مبین سہتو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر حیدرآباد نے اپنی چار صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کیا ہے جس کے بعد تہلکہ مچ گیا ہے سیکریٹری محکمہ خزانہ نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے انسپیکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انسپیکشن کے دوران دیکھا گیا کہ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ، گورنمینٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور میڈیا کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بہت زیادہ مداخلت کرہے تھے انہیں روکنا مشکل تھا کیونکہ وہ جھوٹی درخواستوں کی دھمکی دے رہے تھے سوشل میڈیا میں مہم چلانے کے لئے کہہ رہے تھے انسپیکشن میں دیکھا گیا کہ پنشنرز کے کیس کی تصدیق نہیں کی جارہی تھی جس کے لئے محکمہ خزانہ نے ہدایت کررکھی ہے ہر ماہ صرف 5 فیصد کیسوں کی تصدیق کی جارہی ہے اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ بھی فراہم نہیں گئی یہ بھی بات بھی سامنے آئی کہ پنشن کیسوں کو بنکوں کے ساتھ بیٹھ تصدیق نہیں کی جارہی دسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر نے بنکوں کے ساتھ بیٹھ کیسوں کی تصدیق جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی انسپیکشن ٹیم کو پنشن کیس پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی تحت حل کرنے کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا انسپیکشن کے دوران دیکھا گیا کئی پنشنرز کو دو دو لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی اور کچھ پنشنرز کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا 378 پنشنرز کے واجبات کی مد میں 12 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 330 روپے کی ادائیگی کی گئی جن پنشنرز کی پنشن دوبارہ بحال کی گئی ان کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا مالی سال 2022-23ء میں 435 نئے پنشنرز کو شامل کیا گیا جس میں 209 زندہ پنشنرز اور 226 پنشنرز کی فیملیز کو شامل کیا گیا جب ان کا ریکارڈ مانگا گیا تو صرف 30 پنشنرز کا ریکارڈ دستیاب تھا چھان بین کے دوران پنشنرز کا ریکارڈ اور پنشن کیسز چیک لسٹ غائب تھی پنشنرز کو کی جانے والی ادائیگیاں غیر اطمنیان بخش تھیں انسپیکشن ٹیم نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ انسپیکشن ٹیم نے ریکارڈ میں بیقاعدگیاں دیکھیں اور تجاویز کے ساتھ انتظامیہ کو آگاہی دی گئی دسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹھٹھہ کی انسپیکشن کے دوران پنشن ریکارڈ دوبارہ بنایا کر کچھ پنشن کیسز میں فراہم کیا گیا چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پنشن ریکارڈ اور پنشن کی ادائیگیوں کا ریکارڈ نامکمل تھا اب یہ بات منطقی طور پر کہی جاتی ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹھٹھہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ پنشنرز کا فائل اور پنشن کی ادائیگیوں کا ریکارڈ مکمل کریں کمیوٹیشن ، گریجوئٹی اور ایل پی آر پر انکیشمنٹ ان لیو میں فنڈز کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر اور ایڈیشنل اکاؤنٹس افسر دباؤ میں نظر آئے اور وہ مختلف فورم سے درج شکایات کا سامنا کررہے ہیں ٹریزری آفس کی تین عمارتوں کا جائزہ لیا گیا مگر ان کی حالت زار غیر اطمینان بخش تھی ان عمارتوں کی فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے ۔