تازہ ترینخبریںسپورٹس

ایشیا کپ : پاکستان اور افغانستان کا آج مقابلہ ہوگا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے منگل کی شام پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم پر فارم کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button