تازہ ترینخبریںسیلاب

مزید بارش متوقع، حالات کے بدترین ہونے کا خدشہ، اقوام متحدہ

پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونےکی توقع ہے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق خدشہ ہے سیلاب متاثرین کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ مزید بارشیں لاکھوں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں گی۔

عالمی ادارہ کے مطابق متوقع بارشوں اور سیلاب سے بےگھر افراد کی تعداد بڑھ جائے گی۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر ہوچکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button