تازہ ترینخبریںسیلاب

خیرپور: فلڈ ریلیف کیمپ میں 2 سالہ بچی بھوک سے دم توڑ گئی

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود 2 سالہ بچی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھوک سے دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں قائم ریلیف کیمپ میں 2 سالہ بچی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 5 روز سے کیمپوں میں متاثرین کو کھانا دینا بند کر دیا ہے، خوراک نہ ملنے کی وجہ سے 2 سالہ آسیہ بھوک کی وجہ سے انتقال کر گئی۔

ورثا کے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ ہم خاندانی لوگ ہیں مگر ہمارا سب کچھ چھن گیا ہے، انتظامیہ نے خوراک دینا بھی بند کردی ہے، ہم کہاں سے کھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button