تازہ ترینخبریںپاکستان

انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت پنجاب کے 750 سے زائد منتخب سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نعیم غوث نے سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس سسٹم سے طلبا کو دوسرے شہروں میں جا کر داخلہ فارم جمع کرانے کی بجائے اپنے ہی شہروں میں رہتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ طلبا پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں ocas.punjab.gov.pk  پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ طلبا داخلے سے متعلق تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button