تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خبریں پڑھتے ہوئے اینکر ’مکھی‘ نگل گئیں، ویڈیو وائرل

براہ راست نشریات کے دوران بعض اوقات اینکرز کے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ پاکستان کے سیلاب کی صورتحال بتارہی تھیں۔

کینیڈا کے نیوز چینل گلوبل نیوز کی نیوز اینکر فرح ناصر پاکستان میں جاری مون سون اور سیلاب سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آٹھ ہفتوں سے جاری موسلا دھار بارشوں نے پاکستان میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔

خاتون اینکر خبریں پڑھ ہی رہی ہوتی ہیں کہ ان کے منہ کے سامنے اچانک مکھی آجاتی ہے جسے وہ جلدی سے نگل لیتی ہیں۔‘

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اینکر فرح ناصر اس صورتحال میں بھی رکی نہیں اور اپنی خبر پوری پڑھی۔

انہوں نے یہ ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور بتایا کہ ’میں نے آج اڑتی ہوئی مکھی نگل لی۔‘

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اس صورت میں بھی اپنی خبر پڑھنے کا سلسلہ نہیں روکا جبکہ کچھ صارفین کو یہ لمحہ مزاحیہ لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button