تازہ ترینخبریںسیلاب

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 7 ملکوں کی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت

 امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت 7 ملکوں کی 15 این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تنظیموں میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ، مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل، ہیومن اپیل اور کشمیر آرفن ریلیف شامل ہیں۔

امریکی این جی او کیئر انٹرنیشنل، مرسی کور، کیتھولک ریلیف کو بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فرانس کی این جی اوز سیکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف، ترکی کی معارف فاؤنڈیشن، جاپان کی اے اے آر اور کے این کے کو بھی متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کام کرنے کی اجازت حاصل کرنے والی این جی اوز میں جرمنی کی لائف لائن کرسچین ڈیولپمنٹ اور سی بی ایم ای وی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ان این جی اوز کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button