تازہ ترینتحریکخبریں

عوام عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام مولانا فضل الرحمان ، آصف علی زرداری ، نواز شریف اور شہباز شریف کی اصلیت جان چکے ہیں۔یہ لوگوں قومی خزانے کے 1100 ارب روپے لوٹ کر اقتدار میں آئے ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ ملک سیلاب کے ساتھ قرضوں میں بھی ڈوب چکا ہے اور بحرانوں کی زد میں ہے۔مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے سہارے کھڑی اور ڈگمگا رہی ہے، یہ تو ایک جھونکے کی مہمان ہے، جس کے آتے ہی حکومت ختم ہوجائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی تجربہ کہہ رہا ہے کہ یہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے، پاکستان کے عوام ایک بار پھر عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button