تازہ ترینخبریںسپورٹس

قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

پاکستانی ٹیم آج ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے بتایا ہے کہ سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا اور تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

منصور رانا نے کہا کہ مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button