تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آبنائے تائیوان میں داخل

امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز داخل ہوئے ہیں۔

یہ امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے بعد اس آبی گزرگاہ میں امریکی بحریہ کی پہلی نقل و حمل ہے۔

امریکی بحریہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ گائیڈڈ میزائل سے لیس دو جنگی جہازوں کا آبنائےتائیوان سے معمول کا گزر ہے جوکہ عالمی قوانین کے تحت ہے۔

اس حوالے سے چینی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کی آبنائے تائیوان میں موجودگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

حالیہ برسوں میں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک برطانیہ اور کینیڈا کے بحری جہازوں کے آبنائے تائیوان کے ذریعے سفر کرنے پر چین اظہارِ برہمی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کاسبب بنا تھا اور اس کے بعد سے اس خطے میں چین اپنی فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button