تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل امریکا سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آتا ہے، عدالت میں ثابت ہوگیا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے ۔ میں نے ایسا کیا کہا جس نے مجھے دہشت گرد بنا دیا گیا، شہباز گل کی ذہنی حالت ایسی تھی کہ وہ بالکل ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، پنجاب میں دھاندلی کے باوجود ایسا پھینٹا پڑا کہ ان کی ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئی ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہیے۔ ہم نے ان چوروں سے پاکستان کو آزاد کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button