تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان 26 اگست کو کراچی پہنچیں گے ، علی زیدی

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ 26 اگست کو عمران خان کراچی آ رہے ہیں، 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن بھی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیمرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ پابندی سے متاثرہ شخص عمران خان ہیں۔

علی زیدی نےبتایا کہ عدالت کا کہنا ہے پاور آف اٹارنی دیں یا عمران خان خود درخواست گزار بنیں۔اگر کسی آئی جی یا مجسٹریٹ کے خلاف کہا جائے تو پابندی لگ جائے گی؟ رانا ثناء اللّٰہ زرداری نے کیا گھٹیا باتیں نہیں کیں؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ ججز کی ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں، فضل الرحمٰن نے کس قسم کی زبان استعمال کی، اس پر پابندی نہیں لگی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 13 جماعتیں ایک طرف تھیں اور عمران خان کا ٹائیگر ایک طرف تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button