انتخاباتتازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی تاہم سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اہم اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے رپورٹ طلب کی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 6 اہم اداروں سےفوری رپورٹ لینے کی ہدایت کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے رپورٹ طلب کیے جانے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہیں رپورٹ پیش کی جس بنا پر کراچی  میں بھی 28 اگست کو ہونے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کردیا  گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button