تازہ ترینتحریکخبریں

پاک فوج اور اس کے سربراہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے

پاک فوج اور  سربراہ پاک فوج کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والے کچھ مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے۔

انجینئر نوید نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا  تھا کہ آرمی چیف نے 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن کے سفارتخانے میں ہوئی۔

تاہم سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مئی 2021 میں ہونے والے دورہ یوکرین کی ہے۔

محمد نوید افضل ایک سمندر  پار پاکستانی اور  پنجاب کے ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button