تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

قومی ترجیحی شعبوں کی درآمدی پالیسی جاری

پاکستان نے قومی ترجیحی شعبوں کی درآمدی پالیسی جاری کر دی، یہ پالیسی ترجیحاتی شعبوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔

وزراتِ تجارت کے مطابق 4 سالہ قومی ترجیحاتی سیکٹرز ایکسپورٹ پالیسی کا اجراء کیا گیا ہے۔

ترجیحاتی برآمدی پالیسی 2023ء-2027ء میں 9 شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پالیسی میں انجینئرنگ مصنوعات، چمڑا اور چمڑے کی مصنوعات، پھلوں اور سبزیوں کے شعبے شامل ہیں۔وزارتِ تجارت نے پالیسی میں گوشت، تیار اشیاء، مشروبات، فارماسوٹیکل کا شعبہ بھی شامل کیا ہے۔سافٹ ویئر کے آلات، سروسز، لاجسٹک کے شعبے بھی شامل ہیں۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے پالیسی کے تحت ترجیحی برآمدی شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی، ترجیحی برآمدی شعبوں کے ٹیکس کے مسائل کوحل کیا جائے گا۔نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button