تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
لڑکی نے اظہارِ محبت کیلئے لاہور کی سڑکوں پر اشتہار چلوا دیے
لڑکے تو اکثر اظہار محبت کے لیے نت نئے انداز اپناتے ہی ہیں مگر اس بار ایک لڑکی نے محبت کا اظہار منفرد انداز میں کرکے سب کو حیران کردیا۔
لاہور کے رہائشی حال ہی میں ایک سڑک پر لگے سٹیمرز پر ڈیجیٹل طرز پر پروپوزل دیکھ کر حیران رہ گئے۔سٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ کیا تم ہمیشہ میرے رہو گے ؟
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
فرمایا؛
"دس سال پہلے تمہارے نام کا دیا جلایا تھا میں نے، اور اسے آج تک بجھنے نہیں دیا۔۔۔۔۔"
اب بتاؤ سر عام شادی کے سندیس کا جواب "ہاں" کی صورت میں سر عام ہی دو گے ناں۔۔۔؟؟ https://t.co/ERd85ElTw2— Ajmal Jami (@ajmaljami) August 18, 2022