تازہ ترینخبریںپاکستان

جمیل احمد کی گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

جمیل احمد کو گورنر سٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی آج جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو نیا گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمیل احمد جو اس سے قبل ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے انہیں 5 سال کے لیے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔

جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بینک میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔

انہوں نے 1988ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994ء سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔

جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ، بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button