تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز گل تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ ہیں ۔ میڈیکل بورڈ

پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے دیا۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بھی وقت ہسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں ۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس شہباز گل کو ہسپتال سے تھانے منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی،پولیس شہباز گل کو صبح اسپتال سے کچہری بخشی خانے منتقل کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button