تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئ

شہباز گِل کی پمز ہسپتال اسلام آباد کی جاری کردہ پہلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ۔

پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا۔شہباز گِل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گِل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گِل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، جبکہ اُن کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button