تازہ ترینخبریںپاکستان

شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے: پمز ہسپتال

 اسلام آبادکے پمز ہسپتال نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔

گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ  کے لیے  پمز ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان  کے چیک اپ کے لیے  ہسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل  دیا گیا ہے۔

کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ شہباز گل کےخون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی جائےگی جس کے بعد مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی۔رپورٹس آنےکے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button