تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گل کو جہاں رکھا جائے اس کا سب کو پتہ ہو تاکہ ان پر تشدد نہ ہو، اسد عمر کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےکہا ہے کہ ماحول بنایا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی، تحریک انصاف نے کوئی مہم نہیں چلائی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم محب وطن نہیں، ان کا بیان مضحکہ خیز ہے، خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا؟

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ جہاں پر شہباز گل کو رکھا جائے اس جگہ کا سب کو پتہ ہو، یقین دہانی کرائی جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو۔

اس موقع پر  فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا دو نمبر وزیر دفاع سب سے بڑی جماعت کو فوج مخالف کہہ رہا ہے، یہ کس کی خدمت ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button