تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

انتخاب : عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج، آر او نےطلب کرلیا

ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیےکل طلب کرلیا ہے۔

این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟

خیال رہےکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کو ہوگی۔

عمران خان نے بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ میں ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیےگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button