تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس: تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن زیر بحث نہیں آیا، ذرائع

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا جبکہ کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں وزارت قانون کو ڈکلیئریشن لانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کو موسمیاتی تبدیلی پر بحران سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی سمری بھی مؤخر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button