تازہ ترینخبریںپاکستان

موٹروے ایم 5 پر حادثے کے بعد آگ لگنے سے کراچی کی بس کے 20 مسافر جاں بحق

موٹروے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے مقام پر موٹروے ایم فائیو کئی گھنٹے بند رہی۔ موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

ترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔ جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجینسی کراسسز سنٹر بنادیا۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔

موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک کے ہسپتال پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button