تازہ ترینخبریںپاکستان

دریائے راوی: بھارت کا چھوڑا گیا پانی آج رات پاکستان میں داخل ہوگا

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا پانی آج رات پاکستانی حدود میں داخل ہو جائے گا۔

لاہور سے جاری بیان میں فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے کہا کہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر آج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزار سے 1 لاکھ کیوسک ہوگا۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button