تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کی ہر سیلاب متاثرہ خاندان کو 3 دن میں 50 ہزار روپے امداد فراہم کرنےکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر امدادی رقوم فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب متاثرہ علاقوں پر قائم ریلیف کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر 50 ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیں۔

متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے، کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کی جائے، امداد تقسیم کا لائحہ عمل کمیٹی آج شام تک طےکرکے رپورٹ دے۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب نقصانات کے تخمینے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button