تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

فہد مصطفیٰ کو ایس پی کا خطاب مل گیا

معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کی جانب سے ایس پی کا خطاب مل گیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں ادا کیے گئے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آئی جی سندھ پولیس، غلام نبی میمن کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مجھے اس یومِ آزادی کے موقع پر اعزازی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا  اور گلاب (فلم میں ادا کیا گیا فہد مصطفیٰ کے کردار کا نام) کے عزائم کو سچ کر دیا۔

فہد مصطفیٰ کا اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ سب نے میرے کردار اور فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے جو محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button