تازہ ترینخبریںدنیا

قاہرہ کے گرجا گھر میں آتشزدگی سے 41 افراد جان سے گئے ۔

مصری دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے ابوصفین میں واقع گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے.واضح رہے کہ مصر کی مجموعی آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button