تازہ ترینخبریںپاکستان

دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بلوچستان ، ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ہونے والی جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جھڑپ کے دوران نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہو گئے، جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر عمر زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button