تازہ ترینخبریںکاروبار

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، سمری وزیراعظم کو ارسال

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم  شہباز شریف کو ارسال کردی ۔

اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کی گئی  سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے،نئی سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے15 اگست کو  کیا جائے گا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک گر گئی، خبر رساں ایجنسی  کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button