تازہ ترینخبریںسپورٹس

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے ریسلرز کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلرزمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے زمان انور، شریف طاہر کو 10، 10 لاکھ روپے اور علی اسد کو5لاکھ روپے کے انعامات دیئے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر پنجاب میں عالمی معیار کے 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ارینا گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے اور سپورٹس ارینا میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے پر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد کو مبارکباد دی اور ریسلرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدکوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری کھیل، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button