تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا شہباز گِل کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی

چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے بھی شہباز گِل کے بغاوت پر مبنی بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی۔

عمران خان نے لاہور میں صحافیوں اور شوبز شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر شہباز گِل کی گفتگو میں ایک جملہ قابلِ اعتراض تھا، شہباز گِل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔

عمران خان نے پنجاب حکومت کو 25 مئی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، جنہوں نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم حقیقت دیکھ رہی ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button