تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

الیکشن میں تاخیر بیوقوفی ہوگی، شیخ رشید

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں الیکشن کے بیان پر قائم ہوں، الیکشن میں تاخیر بیوقوفی ہو گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ الیکشن میں جتنا یہ دیر کریں گے عمران خان مضبوط ہوتا جائے گا، عمران خان کے اس بیان کی حمایت کرتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان ہو تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، یہ الیکشن کی تاریخ دیں تو پھر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں 13 حکمران پارٹیاں ہیں 62 وزیر ہیں، یہ خرچے کم کرنے آئے تھے 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں میں کم ہوئے، آج پھر یہ لندن میں میٹنگیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سو روپے کلو آٹا ہے لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کر پا رہے، اولاد والدین اور والدین بچوں کو مار رہے ہیں، گزشتہ روز میرے علاقے میں 77 وارداتیں ہوئی، تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو تباہی سے بچائیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو کچھ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ ہوا یہ ظلم ہے، میری تین بہنوں کے گھر ریڈ ہوئے جن کا سیاست سے تعلق نہیں، اپنے کیسز بچانے کے لیے یہ لوگ سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، ایک سو چالیس ملین نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون کی صورت میں کلاشنکوف ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری ایک سیٹ کی سیاست ہے یہ وہ بھی برداشت نہیں کرسکتے، جب تک میں وزیرداخلہ تھا کوئی ایک سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہ کو کوئی سیلوٹ نہیں کرنا چاہتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں جو لوگ آپ کے پاس آرہے ہیں یہ جھوٹے ہیں، نواز شریف صاحب آپ کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول ایک مرتبہ بھی دفتر نہیں گیا، دوروں سے فرصت ہی نہیں، سارے ممالک کے پاس یہ گئے کسی نے مدد نہیں کی، آرمی چیف کو مداخلت کرکے آئی ایم ایف سے پیسے لینے کے لیے فون کرنا پڑا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل یوم آزادی کے سلسلے میں لال حویلی میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے،  لال حویلی کے ارد گرد تمام چھتوں کو خالی کروا رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے پنڈی کو ناراض کیا عمران خان کو راضی کیا۔

جس پر شیخ رشید احمد نے شاعرانہ جواب میں کہا کہ غرور حسن انہیں غرور عشق ہمیں، وہ آ نہیں سکتے ہم جا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، میری کورونا کے وقت کی تصویر وائرل کی گئی یہ چاہتے ہیں شیخ رشید کب مرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button