تازہ ترینخبریںسیاسیات

حمزہ شہباز کی پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیخلاف نظرِ ثانی کی درخواست

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

  1. حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

حمزہ شہباز نے درخواست کی ہے کہ میری نظرِ ثانی کی درخواست پر آئینی نقطے کی تشریح کے لیے 12 رکنی فل کورٹ قائم کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بھی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button