تازہ ترینخبریںپاکستان

اورنج ٹرین کی سولر انرجی پر منتقلی، بزرگوں کو مفت سفری سہولت دینے کا فیصلہ

اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور طلباء کو اورنجی ٹرین کے کرائےمیں رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button