وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تحریکِ انصاف اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔
شرم تم کو مگر نہیں آتی!
قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب lobbyist رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے۔اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے pic.twitter.com/G57EnL7d7t— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 12, 2022
احسن اقبال نے لکھا ہے کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے ، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ اور اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پر کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔