تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنےکا موقع دیا جانا چاہیے، عمران خان

چیئرمین تحریکِ انصاف، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں گرفتاری کے دوران شہباز گِل پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل پر کیے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، کس قانون کےتحت اور کس کے احکامات پر اسے نشان ستم بنایا جا رہا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ اگر اس نےکوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے مگر محض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لیے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کیے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button